Jasarat News:
2026-07-24@08:24:15 GMT

ماتلی، قدیم جنرل بس اسٹینڈ نئے تنازع کی زد میں آگیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی کا 41 سال پرانا جنرل بس اسٹینڈ ایک نئے تنازعے کی زد میں آگیا ہے، اور باخبر ذرائع کے مطابق اس اہم عوامی اثاثے کو منتقل کرنے کی تیاریاں خاموشی سے جاری ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شہر کے دو بااثر گروہ پسِ پردہ اس اسٹینڈ کی منتقلی اور اس کے بعد زمین کے کمرشل استعمال کے منصوبے ترتیب دے رہے ہیں۔پس منظر: عوامی اثاثہ کیسے حاصل ہوا تھا؟1984ء میں سابق بلدیاتی قیادت نے میونسپلٹی کی تین دکانیں فروخت کر کے ڈیڑھ ایکڑ اراضی خریدی جس پر موجودہ جنرل بس اسٹینڈ تعمیر کیا گیا۔ اْس وقت اس مقام کو شہری ضروریات اور ٹرانسپورٹ کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق: ڈرائنگ روم بیٹھکوں میں مستقبل کے فیصلے تیار تحقیقی مواد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو بااثر شخصیات اور ان کے گروہ اپنے ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر اسٹینڈ کی منتقلی کے منصوبے ترتیب دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقصد ’’بہتری‘‘ نہیں بلکہ ’’بہتر موقع‘‘ ہے—یعنی شہر کے وسط میں واقع اس قیمتی اراضی کو کمرشل بنانے کی راہ ہموار کرنا۔اصل خدشہ: زمین خالی کروا کر کمرشل منصوبہ کھڑا کیا جائے گا۔میونسپل حدود میں سرکاری زمین نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، جبکہ کئی ایکڑ اراضی پہلے ہی قبضہ گروہوں کے زیرِ استعمال ہے۔ ایسے میں بس اسٹینڈ کی یہ زمین سرمایہ دار عناصر کے لیے انتہائی پرکشش ثابت ہو رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر کے وسط میں شاپنگ سینٹرز اور کمرشل پلازہ تعمیر کرنا آج کل منافع بخش کاروبار ہے، اس لیے خدشہ ہے کہ بس اسٹینڈ کی منتقلی کے بعد یہاں بھی اسی نوع کے منصوبے کی راہ ہموار کی جائے گی۔معاشی اثرات: سینکڑوں افراد کے روزگار کو خطرہ موجودہ مقام پر درجنوں دکاندار، ٹھیلے والے، گاڑیوں کے عملے اور دیگر کاروباری افراد اپنی روزی روٹی اس اسٹینڈ سے وابستہ رکھتے ہیں۔اگر اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا توموجودہ علاقہ غیر فعال ہو جائے گادرجنوں کاروبار بند ہو جائیں گے سیکڑوں افراد بے روزگار ہوں گے اس کے برعکس، بس اسٹینڈ جہاں منتقل ہوگا وہاں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی—اور اس کا فائدہ وہی لوگ اٹھائیں گے جن کے پاس نئی جگہ کا زمینی اختیار ہوگا۔ماضی کی مثالیں: وٹنری اسپتال کی طرح ایک اور عوامی سہولت خطرے میں110 سال پرانا وٹنری اسپتال جس طرح خاموشی سے ماتلی سے غائب کیا گیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بس اسٹینڈ اسٹینڈ کی کیا گیا

پڑھیں:

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے جنرل عامر رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Islamabad, 24 July 2026.

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl

— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026

مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی