گولارچی: بھارتی وزیر کے بیان پر اقلیتی برادری سراپا احتجاج،بھارت کیخلاف نعرے
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گولارچی (نمائندہ جسارت)بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز بیان پر اقلیتی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘‘سندھ پہلے بھی بھارت کا حصہ تھا اور دوبارہ بھی بن سکتا ہے’’، جس پر گولارچی میں شدید ردِعمل سامنے آیا۔اقلیتی برادری نے گولارچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارتی حکومت و وزیر دفاع کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرے میں نارائن داس، رام چند مکوانہ، عیدو بھیل، سومار کچھی، ویرو لوہار، انجینئر راجکمار سمیت مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے کہا کہ سندھ کی دھرتی ان کے لیے مادرِ وطن کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس کی وحدت و شناخت پر کسی کے بیان یا دعوے کو ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ: وکلاء 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-36