پڈعیدن: پی پی کے کونسلر چوہدری شبیر پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن پی پی کونسلر چودھری شبیر آرائیں پر مسلح افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل شہر میں خوف کی فضا ،ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن اسٹیشن وارڈ نمبر دس میں پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں چودھری شبیر حسین آرائیں کو دو گیاں لگیں واقع کی اطلاع پر اہلے محلہ نے فوری طور پر پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق واقعہ میں مبینہ ملوث پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں کے پڑوسی ببی ولد ناصر جٹ کے گھر کا پولیس نے گھیرا کرلیا ہے اور مبینہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہی اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے،جبکہ افسوسناک واقع کے بعد شہرمیں خوف کی فضاء چھا گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چودھری شبیر
پڑھیں:
وزیراعظم سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر براۓ بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی ہے ۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور پر بریف کیا۔ وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے وزرات کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔