حیدرآبادپولیس کے خلاف میرفتح کالونی کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی میر فتح کالونی کے رہائشیوں نے گھروں پر پولیس کی چڑھائی اور ایک محنت کش کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسماۃ صغراں زوجہ رفیق گلیجو اور شکور گلیجو، عبدالمجید گلیجو سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ رات تقریباً 3 بجے 40 سے 50 کے قریب مرد و خواتین پولیس اہلکاروں نے ان کے گھروں کا محاصرہ کرکے گھروں میں موجود خواتین، مردوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قیمتی سامان لوٹنے کے بعد محنت کش اسحاق گلیجو ولد رفیق کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھروں پر چڑھائی اور ایک شخص کو گرفتار کرنے کے باوجود تاحال کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گھروں کی تعمیر اور شٹرنگ کا کام کرکے گزر بسر کرتے ہیں اور ان میں سے کسی کا بھی کسی مجرمانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیںلیکن حسین آباد پولیس نے بلاجواز گھروں پر دھاوا بول کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا، لوٹ مار کی اور ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا۔مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور ارباب اختیار سے اپیل کی کہ حسین آباد تھانہ سمیت دیگر متعلقہ تھانوں کی پولیس زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔