قومی اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے متنازع بیان کیخلاف قرارداد منظور،سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
قومی اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے متنازع بیان کیخلاف قرارداد منظور،سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی میں بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کردی گئی اور کہا گیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اسلم عالم نیازی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق بیان پر مذمتی قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان قابل مذمت ہے اور یہ بیان پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔قراردار میں کہا گیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چند روز قبل دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ سندھ کی سرزمین آج بھارت کا حصہ نہیں ہے لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ جہاں تک زمین کا تعلق ہے تو سرحدیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ کل سندھ دوبارہ بھارت کا حصہ بن جائے، دریائے سندھ کے مالک ہمارے سندھ کے لوگ ہمیشہ ہمارے رہیں گے، کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کہاں رہتے ہیں وہ ہمیشہ ہمارے ہی رہیں گے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لاک کرشن ایڈوانی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ سندھی ہندں خاص طور پر ان کی نسل کے ہندں نے سندھ کی بھارت سے علیحدگی کو تسلیم نہیں کیا ہے اور صرف سندھ نہیں بلکہ پورے بھارت میں ہندو سمجھتے ہیں کہ دریائے سندھ مقدس ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے،وزارت داخلہ کا بڑا انکشاف سعودی ولی عہد کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ ناراض، اسرائیلی میڈیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ قومی اسمبلی کہ سندھ
پڑھیں:
بھارتی وزیردفاع کےبیان پر پاکستان میں ہندو برادری مشتعل،احتجاجی ریلی نکالی
دادو: بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق متنازع بیان پر سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے،اور بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دے دیا گیا ہے۔ راج ناتھ کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
میڈیاذرائع کے مطابق ہندو شہری کا کہناتھا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، ہم یہاں محفوظ ہیں، بھارت کا بیان سازگار ماحول کو خراب کرنےکی کوشش ہے، سندھ کی اقلیتوں نےعالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ ایک ہندو نوجوان کا کہناتھا کہ ایسے بیانات سےنفرت پھیلتی ہے، امن نہیں۔
دوسری جانب بھارت کے وزیر دفاع کے بیان کے خلاف سندھ کے ضلع دادومیں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مودی اور راج ناتھ سنگھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، ریلی یامین بھنڈ کی قیادت میں موندر ناکہ سے نکالی گئی، پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ سندھ پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، سندھ پاکستان ہے، پاکستان سندھ ہے۔