خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
تصویر، مینا خان، صوبائی وزیر
خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔
محکمہ بلدیاتی، انتخابات و دیہی ترقی کے اعلامیے کے مطابق وزیر بلدیات مینا خان آفریدی لوکل گورنمنٹ کمیشن کے چیئرمین مقرر کردیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کمیشن مقامی حکومت ایکٹ 2013 کے تحت اپنے فرائض انجام دے گا، دیگر ممبران میں ایم پی اے محمد ادریس، ایم پی اے احمد کُنڈی شامل ہیں۔
کمیشن میں ٹیکنوکریٹ حفیظ الرحمان اور خاتون ٹیکنوکریٹ عائشہ بانو کو بھی رکن مقرر کیا گیاجبکہ فنانس ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ بھی کمیشن میں شامل ہوگا جبکہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کمیشن کے سیکرٹری ہوں گے۔
اعلامیہ میں کمیشن کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کمیشن لوکل گورنمنٹ کے امور اور کارکردگی کی نگرانی کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لوکل گورنمنٹ کمیشن
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنے جبکہ پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور پشاور کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائیں گے، پشاور صوبے کا دارالحکومت اور ہمارا چہرہ ہے۔
گروپ انشورنس عدم ادائیگی کیس: پنشن بند ہونے کے عندیہ پر عدالت برہم
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پشاور کے میگا پروجیکٹس اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
مزید :