پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنے جبکہ پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور پشاور کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائیں گے، پشاور صوبے کا دارالحکومت اور ہمارا چہرہ ہے۔

گروپ انشورنس عدم ادائیگی کیس: پنشن بند ہونے کے عندیہ پر عدالت برہم

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پشاور کے میگا پروجیکٹس اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

پشاور ہائی کورٹ نے  وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے وزیر اعلی سہیل آفریدی اور شہر ناز کی درخواستیں خارج کر دی، تفیصلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 وزیر اعلی کو ایبٹ آباد ہری پور جلسے تقریر پر طلبی نوٹس جاری کیا تھا، وزیر اعلی سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،  وزیر اعلی نے الیکشن کمیشن کو انکے خلاف کاروائی سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک سے جزیرے خریدنے لگی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان
  • جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی تک ہر منگل احتجاج اور پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا 7 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان
  • وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
  • مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے: سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر میں شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت