انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی نورزمان نے ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ اسپورٹس (سی اے ایس) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے 7 میڈلز جیت لیے، وزیراعظم کا کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین
فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ہم وطن کھلاڑی حمزہ خان سے تھا جہاں نور زمان پہلے دو گیمز میں 0-2 کے خسارے میں چلے گئے، تاہم انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے میچ 2-3 سے جیت لیا۔
یہ مقابلہ پی ایس اے ورلڈ ٹور کے کوپر ایونٹ کا حصہ تھا جبکہ چیمپئن شپ کی انعامی رقم 37 ہزار 500 ڈالرز مقرر تھی۔ یہ نور زمان کے کیریئر کا دوسرا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے
اس سے قبل نور زمان نے 2023 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پاکستان نٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ نورزمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستان نٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ اسکواش چیمپیئن شپ
پڑھیں:
قائد آباد اور زمان ٹان میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے قائد آباد اور زمان ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے پولیس نے دونوں واقعات میں اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔پہلا واقعہ قائدآباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے احسن آباد گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا۔چھیپا کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔