نور زمان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے نور زمان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ جیت لی۔
اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس پر37 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے فائنل میں سیڈ 2 اور عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے سیڈ 10حمزہ خان کو 2-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حمزہ خان نے پہلا گیم 9-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 7-11 سے کامیابی حاصل کی تاہم عالمی نمبر 42 نور زمان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے اگلے تینوں گیم جیت کر کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔
سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے نور زمان نے تیسرا گیم 7-11، چوتھا گیم 4-11 اور پانچواں فیصلہ کن گیم 8-11 سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کی، حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی کریم الحمامی کو ہرانے کے بعد سیڈ 6 سوئیڈن کے ڈیوڈ برنیٹ کو شکست دے کر دوسرا اپ سیٹ کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدے طے پائے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں اپنی برتری کا ثبوت دیتے ہوئے دبئی ایئر شو 2025 کو تاریخ کے سب سے بڑے تجارتی اور تکنیکی معاہدوں کا مرکز بنا دیا۔
اماراتی دارالحکومت میں ہونے والے اس ایونٹ نے نہ صرف دنیا بھر کے ایوی ایشن ماہرین کو اپنی جانب متوجہ کیا، بلکہ 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایسا سنگِ میل بھی قائم کر دیا جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔
اس ریکارڈ ساز حجم نے ایوی ایشن سیکٹر کے مستقبل اور اس میں خلیجی ممالک کی بڑھتی ہوئی قوت کو ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر نمایاں کردیا۔
ایونٹ کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق دبئی ایئر شو کو عالمی سطح پر ایوی ایشن کے سب سے بڑے اور بااثر پلیٹ فارمز میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں فضائی سفر، دفاعی ٹیکنالوجی، خلائی سائنس، انجنئرنگ، اور جدید ایرو اسپیس ماڈلز کی جدید ترین جدتوں کو نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
اس سال 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، پائلٹس، انجینئرز، صنعت کاروں اور عام شائقین نے شرکت کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایونٹ عالمی سطح پر کس قدر اہمیت رکھتا ہے۔
دبئی ایئر شو میں 1500 سے زیادہ نمائش کنندگان موجود تھے، جن میں سے 440 کمپنیاں پہلی مرتبہ اس بین الاقوامی سطح کے شو میں شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے شرکت کی، جس سے یہ بات برق رفتاری سے واضح ہوتی ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری کس حد تک دبئی کو عالمی مرکز مان چکی ہے۔
ایونٹ میں طے پانے والے معاہدوں میں سب سے زیادہ نمایاں سودے ایمریٹس ایئرلائن کے تھے، جنہوں نے ایک بار پھر اپنی فلیٹ کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے لیے انتہائی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
ایئرلائن نے امریکی کمپنی بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا، جبکہ یورپی کمپنی ایئربس سے آٹھ A350-900 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔ یہ دونوں سودے مجموعی طور پر 41.4 ارب ڈالر مالیت کے ہیں، جو ایئرلائن کی مستقبل کی توسیعی حکمت عملی اور گلوبل مارکیٹ میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایونٹ میں اس سال پہلی مرتبہ تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی شامل کیا گیا، جس کا انعقاد یو اے ای اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے ہوا۔ اس پویلین میں خلائی تحقیق، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، بین الاقوامی اسپیس مشنز اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کی نمائش کی گئی، جس نے اسے ایئر شو کا ایک اہم ترین حصہ بنا دیا۔
یہاں مختلف ممالک کے خلائی اداروں نے اپنی تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی کو دنیا کے سامنے پیش کیا، جب کہ امارات نے واضح کیا کہ وہ ایرو اسپیس اور خلائی شعبے میں خطے کی قیادت کا عزم رکھتا ہے۔