چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اسکواش فیڈریشن نے سرینا ہوٹلز کے تعاون سے چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد 24 تا 28 نومبر 2025 مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کیا۔ 07 پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ جمہوریہ چیک، مصر، ہانگ کانگ چائینا، جاپان، ملائیشیا اور سوئٹزرلینڈ کے 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں کے گروپ نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
سرینا ہوٹلز، اپنے اسپورٹس ڈپلومیسی انیشیٹو کے تحت، قومیتوں کے درمیان روابط مربوط بنانے کے لیے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اسکواش چیمپیئن شپ جیسے کھیلوں کے ایونٹس، ایتھلیٹک عمدگی کو فروغ دینے اور پاکستان میں عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو اجاگر کرتے ہیں۔چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا فائنل آج(28 نومبر25)پاکستان کے محمد حمزہ خان اور نور زمان کے درمیان کھیلا گیا، جس کے بعد اختتامی تقریب ہوئی۔
پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر مارشل کاظم حماد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ٹرافیاں اور سووینئر تقسیم کیے۔ تقریب کے دوران پی ایس ایف کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل سہیل اکبر، فہیم انعام چیف آپریٹنگ آفیسر سرینا ہوٹلز، اسکواش لیجنڈ قمر زمان، نائب صدر پی ایس ایف ڈاکٹر ریاض خان، صدر سندھ ایس اے عدنان اسد اور متعدد کھلاڑی، آفیشلز اور اسکواش کے شائقین بھی موجود تھے۔عالمی نمبر 43 نور زمان نے عالمی نمبر 101 محمد حمزہ خان کو 9-11، 7-11، 11-7، 11-4 اور 11-8 کے گیم سکور سے ہرا کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے افسران کو کرپشن الزامات پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے افسران کو کرپشن الزامات پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، 5 اضافی پکٹس قائم افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسکواش چیمپئن شپ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔