Jasarat News:
2025-11-23@00:32:45 GMT

خواتین کے خلاف بڑھتا تشدد قومی سانحہ بن گیا‘ جنوبی افریقا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتی ہوئی تشدد کی شرح ایک قومی سانحہ بن چکی ہے۔ اس حوالے سے ہزاروں افراد نے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے احتجاج بھی کیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا دنیا میں صنفی بنیاد پر تشدد اور خواتین کے قتل عام کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، جو اقوام متحدہ کی صنفی برابری کی تنظیم یو این ویمن کے مطابق خواتین کی اموات کی عالمی اوسط سے 5گنا زیادہ ہے۔ ملک بھر میں ہونے والے درجنوں مظاہروں میں سے ایک میں، ہزاروں افراد نے سیاہ لباس پہن کر جوہانسبرگ کے مرکز میں زمین پر 15 منٹ تک لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ 2022 ء میں کی گئی ایک حکومتی تحقیق میں پتا چلا کہ ہر 3میں سے ایک جنوبی افریقی خاتون نے تشدد برداشت کیا، جبکہ تقریباً 10 فیصد خواتین دیگر واقعات کا شکار ہوئیں۔ 2025 ء کی پہلی سہ ماہی میں پولیس کو 10 ہزار 700 سے زیادہ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے، تاہم اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے 8 بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے انجام کو پہنچائے جانے پر جوانوں کے عزم و بہادری کو سلام پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم منظم دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ملک کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت
  • کیا بچے کی پیدائش ماں کی عمر یا صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے؟
  • گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، مستحکم آغاز
  • سانحہ بگن کرم کو ایک سال مکمل، قاتل آزاد، متاثرین کے زخم تازہ
  • راہ چلتی خواتین کو چھیڑ کر فرار ہونے والا بائیک سوار ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار
  • قومی و پنجاب اسمبلی، سینٹ سے جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد منظور کرائی: یوسف گیلانی 
  • دنیا میں 2025 کے سب سے مقبول 10 پاس ورڈز سامنے آ گئے
  • پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے تشویشناک اعداد و شمار؛ فیکٹ شیٹ جاری
  • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف