Islam Times:
2025-11-28@19:18:46 GMT

شام کو اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق ہے، یمن

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

شام کو اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق ہے، یمن

اپنے ایک جاری بیان میں انصار اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ تاریخ سے سبق نہیں لیتے اور اپنے دفاعی حق سے دستبردار ہو جاتے ہیں ان کا انجام بہت برا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار اللہ" کے پولیٹکل آفس نے اعلان کیا کہ وہ "دمشق" کے مضافات میں "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ حالیہ صیہونی حملہ، شامی سالمیت کی واضح خلاف ورزی ہے جس کا مقصد قبضے کے دائرہ کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس علاقے کے باشندوں کی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف شجاعانہ مزاحمت کو سراہتے ہیں۔ صرف جہاد اور مقاومت ہی دشمن سے نمٹنے کا ہتھیار ہیں۔ حملہ آوروں سے نرم رویہ ان کے تسلط پسندانہ منصوبوں کو نہیں روک سکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شام کو تمام موجودہ وسائل کے ساتھ صیہونی دراندازی کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔ تاہم جو لوگ تاریخ سے سبق نہیں لیتے اور اپنے دفاعی حق سے دستبردار ہو جاتے ہیں ان کا انجام بہت برا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کو بھی ان حملوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے جو پوری امت اسلامیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بابراعظم کے ساتھ شادی کا سوال، نازش جہانگیر کا چونکا دینے والا جواب

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک مداح کے سوال پر ایسا صاف اور غیر روایتی جواب دیا ہے جس نے بابر اعظم کے چاہنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی چونکا دیا۔

نازش جہانگیر، جو ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی مضبوط اداکاری، منفرد کرداروں اور مینٹل ہیلتھ آگاہی کے حوالے سے نمایاں پہچان رکھتی ہیں، آج کل پھر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے 2017 میں ڈرامہ بھروسا سے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر متعدد مشہور پروجیکٹس میں نظر آئیں۔ 2022 میں سمیع خان کے ساتھ فلم ’لفنگے‘ سے فلمی ڈیبیو کیا جبکہ 2024 میں خوشحال خان کے ساتھ پپے کی ویڈنگ میں جلوہ گر ہوئیں۔ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمَرجنگ ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی بھی مل چکی ہے۔

انسٹا گرام پر ایک غیر رسمی سوال جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم انہیں شادی کی پیشکش کریں تو وہ کیا جواب دیں گی؟

اداکارہ نے اس سوال پر نہ کوئی گھما پھرا کر بات کی اور نہ ہی اسے مذاق میں ٹالا، بس سیدھا سا جواب دیا: ’’میں معذرت ہی کروں گی‘‘۔

        View this post on Instagram                      

نازش کا یہ دوٹوک ردِعمل چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر زیرِبحث آ گیا۔ کچھ صارفین نے ان کی خود اعتمادی اور سادگی کو سراہا، تو کچھ نے اس صورتحال کو خوشگوار اور مزاحیہ قرار دیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • شام کے وزیر خارجہ  کا اسرائیل کے حملوں کے خلاف عالمی ردعمل کا مطالبہ
  • شامی سرزمین پر صیہونی حملے کیخلاف قطر کا ردعمل
  • بیت جن پر صیہونی جارحیت کیخلاف حماس اور جہاد اسلامی کا ردعمل
  • اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا، علی لاریجانی
  • صیہونی قبضے تک ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب‌ الله
  • نواز شریف اچانک منظر عام پر، کس کو کیا جواب دینے آئے؟
  • شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے
  • بابراعظم کے ساتھ شادی کا سوال، نازش جہانگیر کا چونکا دینے والا جواب
  • حزب اللہ کے پاس صہیونی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، سید رضا صدر الحسینی