پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ نون لیگ کی پوری وفاقی کابینہ بھی گلگت بلتستان آئے گی تو جی بی کے عوام ووٹ نہیں دینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ گلگت بلتستان میں اب بند گلی میں بند ہو چکی ہے، اس لیے سو فٹ کے دائرے میں جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔ وفاق میں مسلم لیگ کی حکومت اب تین سال پورا کرنے والی ہے، اس وقت وفاق میں جی بی کے اہم پراجیکٹ احسن اقبال کی وزارت میں روک دیئے گئے ہیں۔ موصوف گلگت بلتستان آکر جھوٹی تقریر کرنے سے پہلے اپنی وزارت میں پھنسے جی بی کے پراجیکٹس کی منظوری دیں۔ انہوں نے کہا حفیظ الرحمن کی سیاست جھوٹ کے اردگرد گھوم رہی ہے اور حفیظ الرحمن کو اپنی ہار اب سے نظر آنے لگی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

اڑان پاکستان پروگرام کی کامیابی کا انحصار صوبوں کی بھرپور شمولیت پر ہے، احسن اقبال

گلگت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کو گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت میں اڑان پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی ترقیاتی منصوبوں کو قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے اڑان پاکستان پروگرام کے بنیادی نکات، مقاصد اور پیش رفت پر جامع بریفنگ دی جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور تمام صوبائی سیکریٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اڑان پاکستان دراصل ایک قومی پروگرام ہے جس کی کامیابی کا انحصار صوبوں کی بھرپور شمولیت اور اشتراک کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی عمل کا بڑا حصہ صوبوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور وفاق تمام صوبوں کے ساتھ مل کر یکساں ترقیاتی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں روایتی طریقہ کار کی بجائے اصلاحات اور معاشی تبدیلی کا راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، نئی ٹیکنالوجیز سامنے آ رہی ہیں اور موسمیاتی تبدیلی، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور غیر مستحکم ترقی جیسے چیلنجز ہمارے سامنے کھڑے ہیں جن کا سنجیدگی سے مقابلہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی پروگرام مختلف وجوہات کی بنا پر رکاوٹوں اور ناکامیوں کا شکار ہوتے رہے مگر 2024-25ء پاکستان کے لیے ایک نئی اڑان بھرنے کا موقع ہے اور اس مرتبہ ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قومی معیشت کو مضبوط بنیاد دینے اور ترقی کے عمل کو پائیدار بنانے کے لیے تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے نئے مواقع پورے خطے کے لیے خوش آئند ہیں اور انہیں قومی ڈیجیٹل ویژن کے ساتھ مزید مربوط کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے Turnaround Pakistan Summit کے تناظر میں تشکیل دیے گئے 5Es فریم ورک کا بھی حوالہ دیا جو ملک کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے ایک جامع لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فریم ورک معاشی، سماجی اور انتظامی اصلاحات کے ایسے دھارے کو جنم دیتا ہے جو پاکستان کو برآمدات پر مبنی مضبوط معاشی ڈھانچے کی طرف لے جائے گا۔ اس فریم ورک کے تحت مساوات، شفافیت، بااختیاری، توانائی اور انفراسٹرکچر کی بہتری، ڈیجیٹل پاکستان، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا حل اور برآمدات میں اضافہ وہ بنیادی عناصر ہیں جن کے ذریعے پاکستان ایک دیرپا معاشی استحکام حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت، آئی ٹی، مینوفیکچرنگ، معدنیات، تخلیقی صنعتوں، خدمات اور نیلی معیشت جیسے اہم شعبوں کو ترقی دے کر پاکستان کو ایک جدید، متحرک اور برآمدات پر مبنی معیشت بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ Turnaround Pakistan عوام کی شرکت سے بنایا گیا منشور ہے، جو عوام کے لیے اور عوام کی خدمت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے صوبائی قیادت اور متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کو گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حفیظ الرحمن اور احسن اقبال گلگت بلتستان کے غدار ہیں، غلام شہزاد آغا
  • " دو سو میگاواٹ بجلی ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے" احسن اقبال کا بیان شدید تنقید کی زد میں
  • احسن اقبال کے بیان پر ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا شدید ردعمل
  • احسن اقبال جی بی کے قومی مجرم ہیں، پی ٹی آئی
  • گلگت، وفاقی وزیر احسن اقبال کا شہید سیف الرحمن ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
  • حکومت جی بی، آزاد کشمیر کو جائز این ایف سی دینا چاہتی ہے، احسن اقبال
  • اڑان پاکستان پروگرام کی کامیابی کا انحصار صوبوں کی بھرپور شمولیت پر ہے، احسن اقبال
  • وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گلگت میں اہم اجلاس
  • شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے، گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی پہلی میڈیا ٹاک