بھارتی ریاست اتر پردیش کے معروف یوٹیوبر شاداب جکاتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک معمولی سی دکان چلانے والے شاداب جکاتی کی وجہ شہرت یوٹیوب ہے۔ ان کی ویڈیو 10 والا بسکٹ کا پیکٹ کتنے کا ہے جی؟ نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔

اس ویڈیو کی شہرت اتنی زیادہ ہوئی تھی کہ بھارت کی کئی معروف شوبز شخصیات نے اس ویڈیو کو ری کریئٹ بھی کیا تھا۔ جس سے شاداب کی شہرت پورے بھارت میں پھیل گئی تھی۔

شاداب کی ویڈیوز پر اب یوٹیوب prپر کافی ویوز ملنے لگے تھے لیکن بی جے پی کے مقامی رہنما کو یہ سب ایک آنکھ نہیں بھا رہا تھا۔

وہ ایک موقع کی تلاش میں تھا اور جب شاداب نے ایک ویڈیو ڈالی جس میں وہ ایک خاتون اور بچی سے نجی باتیں کر رہا ہوتا ہے تو بی جے پی رہنما شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا۔ 

بی جے پی رہنما راہول ٹھاکر نے الزام عائد کیا کہ شاداب نے خاتون اور بچی سے جس طرح گفتگو کی وہ قابل اعتراض ہے۔

پولیس نے دباؤ میں آکر شاداب کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کی تو حقیقت سامنے آنے پر خود نادم ہوکر شاداب کو رہا کردیا۔

یوٹیوبر شاداب نے پولیس کو بتایا کہ ویڈیو میں موجود خاتون اس کی بیوی اور بچی اس کی بیٹی ہے اور گفتگو ان کے اپنے گھر کی ہے جس سے کسی کو نقص امن کا خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی جے پی

پڑھیں:

بھکر میں اغواء کیس کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے

پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع بھکر کی آفیشل کالونی میں میاں بیوی کے اغواء کا معمہ حل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیوی اور اس کا آشنا محمد عمران خان نامی شہری کے قاتل نکلے۔ پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق نے کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد اندھے قاتل کا سراغ لگایا، بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر (محمد عمران) کو قتل کیا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق نے کہا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھ یاتریوں کیساتھ آئی خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار
  • راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
  • بھکر میں اغواء کیس کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے
  • جوا ایپ تشہیر کیس میں گرفتار ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری
  • بھکر میں اغوا کیس کا ڈراپ سین: بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے
  • فاطمہ نسیم پاکستان کیلیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں
  • نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، 22 سالہ خاتون ہلاک
  • شراب کے نشے میں دھت شوہر نے 22 سالہ نوجوان بیوی کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا