کراچی؛ محمود آباد کشمیر کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی سیکٹر اے میں گھر نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 23 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلے میں
پڑھیں:
لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
لاہور:لاہور کے علاقے لوئر مال میں تیز رفتار ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو روند دیا۔
حادثے میں کانسٹیبل محمد صفدر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کانسٹیبل محمود کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
شہید پولیس اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔