ٹنڈوجام، زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اسریٰ یونیورسٹی حیدرآبادکے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح رجسٹرار سندھ زرعی یونیورسٹی غلام محی الدین قریشی نے ربن کاٹ کر کیاشدید سردی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ وہائی امراض میں اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق شدید سردی میں بیماریوں سے بچاو کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس افتتاح زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے رجسٹرار غلام محی الدین قریشی نے کیاافتتاحی تقریب میں اسریٰ یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) افتخار احمد، ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر امداد علی سوہو سمیت مختلف شعبہ جات کے افسران اور نمائندے موجود تھے۔افتتاح کے بعد رجسٹرار اور مہمانوں نے کیمپ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جہاں ماہر ڈاکٹروں اور کنسلٹنٹس کی ٹیموں نے مرد، خواتین اور بچوں کے چیک اپ، تشخیص ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات فراہم کیں کیمپ میں تقریباً 600 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ضروری ٹیسٹوں سمیت مفت ادویات فراہم کی گئیںاس موقع پرانھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچانک شدید سردی کے موسم اور موسمی تبدیلیوں اور ہماری عدم احتیاط کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اور آج کل ڈینگی سمیت دیگر موزی امراض اور مختلف وائرل بیماریوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے یہ لوگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا ہے انہوں نے اسریٰ یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسریٰ یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی میڈیکل سروسز نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ کمیونٹی ویلفیئر کا بہترین نمونہ بھی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی تعلیم، تحقیق اور سماجی خدمت کے شعبوں میں ہمیشہ فعال کردار ادا کرتی رہی ہے اور انسانیت کی خدمت کے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے رجسٹرار نے کیمپ کے شاندار انتظامات پر سندھ زرعی یونیورسٹی اور اسریٰ یونیورسٹی کیافسران اور دیگر عملے کی کوششوں کو سراہا اس موقع پر سینئر میڈیکل افسرڈاکٹر فیصل نور انصاری، ڈائریکٹر کیمپس محمد اشرف رستمانی، ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ، یوسی چیئرمین سید حیدر شاہ، اسرار سولنگی، وقار علی ہالیپوٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر قربان علی لاکھیرو، کالونی ویلفیئر افسر مختیار علی سیلرو، پی آر او گل شیر لوچی اور دیگر موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ زرعی یونیورسٹی
پڑھیں:
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا، روبکار جاری
لاہور(نیوزدیسک) یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت نے آج ان کی روبکار جاری کی تھی جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔گزشتہ روز ڈکی بھائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی جس کے باعث وہ رہا نہ ہو پائے تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے کے نیشنل کرائم ایجنسی ونگ (NCIA) میں آن لائن جوا کو فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ حکام کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب رہائی کے موقع پر ڈکی بھائی کے اہلِ خانہ اور دوست بھی موجود تھے۔