Jasarat News:
2026-07-24@11:38:10 GMT

ماتلی،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) ماتلی کے زیر اہتمام مقامی ہال میں موٹاپے اور ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ان سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر سے متعلق ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں شہریوں، سماجی رہنماؤں، تاجران، ڈاکٹروں اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے معروف معالج ڈاکٹر علی اصغر اور ڈاکٹر عبدالمالک شیخ نے تفصیلی لیکچر دیا۔خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک شیخ نے شرکاکو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ پیما ملک بھر کے ڈاکٹروں اور میڈیکل پروفیشنلز پر مشتمل ایک فعال تنظیم ہے جو عوامی فلاح، صحت عامہ کی بہتری اور طبی شعور اجاگر کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیما نہ صرف ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے متعلق آگاہی پھیلاتی ہے بلکہ دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس، اسکریننگ پروگرام، ہیلپ لائنز اور مختلف بیماریوں سے متعلق تعلیمی سیشنز بھی منعقد کرتی رہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیما کی جانب سے ذیابیطس کے مریضوں کی رہنمائی کے لیے سال بھر خصوصی آگاہی پروگرام، غذائی مشوروں پر مشتمل ورکشاپس، مفت شوگر ٹیسٹنگ کیمپ اور ماہر ڈاکٹروں کے لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ عوام بروقت تشخیص کروا سکیں اور بہتر طرزِ زندگی اپنا کر اس مرض پر قابو پا سکیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اصغر نے تشویش ظاہر کی کہ سال 2025 ء میں پاکستان ذیابیطس کی شرح کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر تین میں سے ایک پاکستانی شوگر کے مرض میں مبتلا ہے جبکہ مجموعی طور پر موٹاپے کی شرح 50 فیصد اور بچوں میں 40 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو صحت کے بڑے بحران کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں، جبکہ طرزِ زندگی میں معمولی بہتری بھی اس مرض کے پھیلاؤ میں مؤثر کمی لا سکتی ہے۔مقررین نے زور دیا کہ متوازن غذا، روزانہ ورزش، جلد تشخیص، وزن میں کمی اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ اس بیماری کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔سیمینار میں ایم پی اے ماتلی کے کوآرڈینیٹر محمد صالح ہالیپوٹا، چیئرمین میونسپل کمیٹی ماتلی، مختلف محکموں کے نمائندوں اور شہری اکابرین نے شرکت کی اور پیما ماتلی کی صحت عامہ کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 20 سے 29 سال کی خواتین میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار