بھارتی وزیر کے بیان پر سجاول میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت) بھارت کے وزیر دفاع کی جانب پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے خلاف سجاول سندھ میں ھندو پئنچائت کی جانب شیوا مندر سے پبلک پارک تک ھندو پئنچائت کے صدر دیوان جیٹہا لال کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بھارت مردہ اباد، وزیر اعظم نریندر مودی مردہ اباد، بھارت وزیر دفاع مردہ آباد، پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد۔ کے نعرے لگائے گئے۔ بھارت کے خلاف سجاول سندھ میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں ڈاکٹر چیتن کمار، ڈاکٹر چیلا رام، ڈاکٹر نائن داس، دیوان پریم کمار، دیوان پریم کمار، دیوان بابو کمار کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی، سوشل سوسائٹی کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مراد علی شاہ کا سندھ سے متعلق بیان پر بھارتی وزیر دفاع کو کرارا جواب
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سے متعلق بیان پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو کرارا جواب دیا ہے۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کوبدترین شکست دلوانے والے وزیردفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، اس بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، راج ناتھ کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے،سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہےگا۔