کوئٹہ، اینٹی نارکوٹکس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایل پی جی کنٹینر سے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے این ایف کے مطابق ڈرگ نیٹ ورک لوچستان کے راستے منشیات سمندر کے ذریعے بیرونِ ملک بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔اے این ایف حکام کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم-8 گوادر سی پیک روڈ پر مشکوک ایل پی جی گیس کنٹینر قبضے میں لیا، جس سے 553.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے این ایف کے مطابق نیٹ ورک
پڑھیں:
اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔
دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔