بھارت (نیوزڈیسک) 3 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، جنہیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق رہا کیے گئے قیدیوں میں اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارتی حکام نے قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کو ہائی کمیشن کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فرانس کی جیل سے خطرناک قیدی بیڈ شیٹس باندھ کر فلمی انداز میں فرار ہو گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: فرانس میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں پرانی اور خستہ حال جیل میں قید 2 افراد اچانک غائب پائے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جیل حکام معمول کی طرح قیدیوں کی گنتی کر رہے تھے کہ انہیں پتا چلا کہ 2 قیدی لاپتا ہیں۔ غیر متوقع صورتحال پر عملہ فوراً الرٹ ہوا  اور تفتیش پر پتا چلا کہ کوٹھڑی کی کھڑکی کی موٹی اور مضبوط سلاخیں کاٹی جا چکی تھیں جب کہ باہر لٹکی ہوئی بیڈ شیٹس سے پتا چلا کہ قیدیوں نے ان سے رسی بنا کر نیچے اترنے میں کامیابی حاصل کی اور فرار ہو گئے۔

تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک 19 برس کا نوجوان ہے جو گزشتہ برس اکتوبر سے قتل کی کوشش کے الزام میں زیر حراست تھا اور مقدمہ ابھی چل رہا تھا۔ دوسرا قیدی اپنے شریک حیات پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھا۔

حکام کے مطابق دونوں قیدی نہ صرف ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے بلکہ کافی عرصے سے اپنی رہائی کا راستہ تلاش کر رہے تھے۔ ان کے پاس سے کوئی جدید اوزار نہیں ملے، تاہم انہوں نے پرانی طرز کی دستی آریاں استعمال کی گئیں، جن کے ذریعے انہوں نے مہینوں کی محنت کے بعد آہستہ آہستہ سلاخوں کو کاٹا اور مناسب وقت دیکھ کر رات کی تاریکی میں بھاگ نکلے۔

واضح رہے کہ یہ جیل انیسویں صدی میں تعمیر ہوئی تھی اور برسوں سے مرمت کی منتظر ہے۔ یہاں قیدیوں کی تعداد بھی گنجائش سے کہیں زیادہ ہے۔ جس جگہ صرف 100 قیدی رکھنے کی صلاحیت تھی، وہاں 300 سے زائد افراد کو رکھا گیا ہے، جس کے باعث نگرانی مؤثر انداز میں ممکن نہیں رہتی۔

علاوہ ازیں خستہ حالی، عملے کی کمی اور حفاظتی نظام کی کمزوری نے قیدیوں کے فرار کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا وہاں تعینات اہلکاروں کی جانب سے کوئی غفلت تو نہیں برتی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا
  • 3 پاکستانی قیدی واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے
  • ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارت میں قید 3 پاکستانی شہری رہا
  • آکسفورڈ یونین میں پاکستانی بیانیہ کی فتح
  • آکسفورڈ یونیورسٹی، پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبہ نے دو تہائی اکثریت سےجیت لیا
  • فرانس کی جیل سے خطرناک قیدی بیڈ شیٹس باندھ کر فلمی انداز میں فرار ہو گئے
  • پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم
  • پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کی دھمکی
  • پاکستان سے آسٹریلوی ویزا  کے لیے درخواست دینا اب مزید آسان ہوگیا ہے، آسٹریلین ہائی کمیشن