WE News:
2025-11-28@14:05:38 GMT

آکسفورڈ یونین میں پاکستانی بیانیہ کی فتح

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

آکسفورڈ یونین میں پاکستانی بیانیہ کی فتح

آکسفورڈ یونین کے مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے بھارت کے نئے پینل کو منطق اور دلائل سے شکست دے کر واضح برتری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ کی چانسلرشپ، عمران خان کیسے نااہل قرار پائے؟ برطانوی اخبار کی رپورٹ سامنے آگئی

مباحثے میں بھارت نے اپنی اصل ہائی پروفائل ٹیم کے انکار کے بعد جے سائی دیپک، پنڈت ستیش شرما اور دیورچن بنرجی پر مشتمل کم درجے کا نیا پینل پیش کیا، جبکہ پاکستان نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس، سابق وزیر خارجہ یا ہائی کمشنر کی جگہ اوکسفورڈ کے طلبہ موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان کو میدان میں اتارا۔

ووٹنگ میں پاکستانی مؤقف کو دو تہائی اکثریت ملی، جس سے بھارت کے اسٹوڈنٹ پینل کے دلائل بھی ناکام رہے۔ طلبہ نے بھارتی پینل کے ’پاپولزم بطور سیکیورٹی پالیسی‘ کو اعداد و شمار اور قانون کی روشنی میں بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر احسن اقبال کی بڑی کامیابی، آکسفورڈ یونین کے تاریخی مکالمے میں اپنا مؤقف منوا لیا

یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان کا فکری اور اخلاقی کیس عالمی تعلیمی فورمز پر مضبوط اور بااعتماد ہے، اور دلیل، قانون اور زمینی حقائق ہی بیانیے کی طاقت ہیں، نہ کہ شخصیات یا ہائی پروفائل نمائش۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

بھارتی وفد کی اجتماعی پسپائی ؛ پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح

سٹی 42: پاکستان کو علمی میدان میں بڑی فتح مل گئی ۔ آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے میں پاکستان بلامقابلہ جیت گیا ۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے جنرل ایم ایم نروا نے، ڈاکٹر سبرامنیَم سُوامی اور سچن پائلٹ عین وقت پر دستبردار ہو گئے۔بھارتی وفد کی اجتماعی پسپائی کے بعد پاکستان کو آکسفورڈ یونین میں بلامقابلہ فتح ملی۔

آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا ۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بتایا کہ جنرل (ر) زبیر محمود حیات، حنا ربانی کھر سابق وزیر خارجہ اور ڈاکٹر محمد فیصل مباحثے کے لیے لندن موجود ہیں جبکہ  بھارتی وفد حاضری کی ہمت نہ کر سکا۔اپنے مصدقہ اسپیکرز کے انکار کے بعد بھارتی جانب سے چند غیر معروف اور کم درجے کے مقررین کی پیشکش کی گئی جو پاکستانی وفد کے معیار کے مطابق نہ تھی۔آکسفورڈ یونین میں اعلان شدہ بھارتی پینل کو کم تر متبادل سے بدلنے کی کوشش نے مباحثے کی ساکھ اور توازن کو شدید متاثر کیا۔

نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار

بھارت کے اعلیٰ سطحی مقررین کی دستبرداری اور کم تر متبادل کی پیشکش نے آکسفورڈ یونین اور جامعہ آکسفورڈ دونوں کو سخت خفت سے دوچار کیا۔قرارداد یہ تھی کہ بھارت کی پاکستان پالیسی محض عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی ہے، بھارتی مقررین نے اسی بحث سے راہِ فرار اختیار کی۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بتایا کہ بھارتی وفد کی دستبرداری نے آکسفورڈ یونین جیسے غیرجانبدار فورم پر بھارتی بیانیے کی کمزوری بے نقاب کر دی، بھارتی رہنما ٹی وی چینلز پر شور مچاتے ہیں، مگر علمی مباحثے میں دلیل اور جواب دینے سے گھبراتے ہیں۔آکسفورڈ میں طلبہ کی اکثریت بھارتی ہونے کے باوجود بھارتی وفد نے ووٹ کا سامنا کرنے سے انکار کیا۔بھارت کی نام نہاد “سیکورٹی پالیسی” آکسفورڈ یونین میں ممکنہ منطقی سوالات کا وزن نہ اٹھا سکی۔

پنجاب کی عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ سامنے آگیا

بھارتی مقررین نے ممکنہ شرمندگی سے بچنے کے لیے پہلے سے طے شدہ مباحثہ خود ہی سبوتاژ کر دیا،میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والے بھارتی تجزیہ کار جب کھلی بحث کا موقع ملا تو غائب ہو گئے۔آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی غیرحاضری مئی 2025 کے بعد سے جاری سفارتی و بیانیاتی ناکامیوں کی تازہ کڑی ہے۔چرچل نے کہا تھا “گفتگو جنگ سے بہتر ہے”، بھارت آج ثابت کر رہا ہے کہ وہ نہ گفتگو کے لیے تیار ہے نہ جواب دہی کے لیے، پاکستان نے دلیل، مکالمے اور قانونی مؤقف سے بحث جیتنے کی تیاری کی، بھارت نے بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ہتھیار ڈال دیے۔

 فضا بدستور آلودہ،لاہورفضائی آلودگی  کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پرآ گیا

آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی عدم شرکت ان کے اپنے عوام کے سامنے بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔پاکستان نے واضح، مدلل اور پراعتماد مؤقف کی تیاری کر رکھی تھی، جبکہ بھارت نے پسپائی کو ہی حکمت عملی بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • آکسفورڈ میں پاک بھارت مباحثہ، پاکستانی طلبہ کی دو تہائی اکثریت سے شاندار کامیابی
  • آکسفورڈ یونیورسٹی، پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبہ نے دو تہائی اکثریت سےجیت لیا
  • آکسفورڈ یونیورسٹی مباحثہ پاکستانی طلبا نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا
  • آکسفورڈ ڈیبیٹ میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی پینل کو بڑی شکست دے دی
  • آکسفورڈ ڈیبیٹ: پاکستانی طلبہ نے بھارتی پینل کو بھاری شکست دی
  • آکسفورڈ یونین میں پاکستان کی بڑی علمی فتح، بھارتی وفد مباحثے سے عین وقت پر دستبردار
  • آکسفورڈ میں پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح، بھارت کو سبکی کا سامنا
  • آکسفورڈ یونین میں پاکستان کی علمی فتح؛ بھارتی وفد مباحثے سے دستبردار
  • بھارتی وفد کی اجتماعی پسپائی ؛ پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح