data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: پاکستان نے علمی و مباحثاتی میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے، جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے میں بھارتی وفد مباحثے کے آغاز سے قبل ہی دستبردار ہو گیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے جاری بیان کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل نے مباحثے میں شرکت کے لیے لندن میں موجود رہ کر پاکستان کا موقف پیش کرنے کی تیاری کی تھی لیکن بھارتی وفد حاضری دینے کی ہمت نہ کر سکا۔

بیان میں بتایا گیا کہ قرارداد کے مطابق بھارت کی پاکستان پالیسی عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی پر مبنی ہے، جس پر مباحثے میں جواب دینے سے بھارتی وفد نے گریز کیا،  ہائی کمیشن کے مطابق بھارتی مقررین ٹی وی چینلز پر تو شور مچاتے ہیں مگر علمی فورمز میں دلیل کے ساتھ مقابلہ کرنے سے گھبراتے ہیں،  مباحثے میں طلبہ کی اکثریت بھارتی ہونے کے باوجود وفد نے ووٹ کا سامنا کرنے سے انکار کیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارت کی نام نہاد سیکورٹی پالیسی آکسفورڈ یونین میں ممکنہ منطقی سوالات کا وزن نہ اٹھا سکی اور مباحثے کو سبوتاژ کر کے بھارتی وفد نے اپنی ممکنہ شرمندگی سے بچاؤ کیا،  اس موقع پر پاکستان نے اپنے موقف کو واضح، مدلل اور پراعتماد انداز میں پیش کرنے کی مکمل تیاری کر رکھی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی میڈیا اور تجزیہ کاروں کو جب کھلی بحث کا موقع ملا تو غائب ہو گئے،  آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی غیرحاضری مئی 2025 کے بعد سے جاری بھارتی سفارتی و بیانیے کی ناکامی کی تازہ کڑی ہے۔

ہائی کمیشن نے واضح کیا کہ پاکستان علمی، قانونی اور دلیل پر مبنی مکالمے کے ذریعے ہر فورم میں اپنا موقف پیش کرنے کے لیے تیار ہے، اور بھارتی پسپائی نے عالمی سطح پر ان کے موقف کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آکسفورڈ یونین بھارتی وفد ہائی کمیشن کے مطابق

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن