سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے اور شوگر ملز بند رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کر لیا۔
درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ شوگر کین ایکٹ کے مطابق کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع ہونا تھا، جبکہ شوگر ملز 30 نومبر تک چلانا ضروری ہیں۔ تاہم 28 نومبر تک ملز بند پڑی ہیں جس کے باعث گنا گل سڑ رہا ہے۔
درخواستگزار نے مزید کہا کہ گنے کی کٹائی نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی کاشت بھی متاثر ہو رہی ہے اور کسانوں کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔
عدالت نے سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کی اہم کارروائی

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے ای چالان اور موٹر وہیکل آرڈیننس میں ہونے والی ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر پیش رفت کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہے، سڑکوں کی حالت خستہ ہے اور متعدد ٹریفک سگنلز بھی فعال نہیں، اس کے باوجود اب تک 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔
درخواست گزار نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کے مطابق ای چالان کے جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن ابھی تک گزٹ میں شائع نہیں ہوا، جس کا مطلب ہے کہ صرف 2023 کے منظور شدہ جرمانے ہی قانونی طور پر نافذ ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ ای چالان میں عائد بھاری جرمانے غیر قانونی ہیں۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا اور ہدایت کی کہ اس درخواست کو اسی نوعیت کے دیگر مقدمات کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کی اہم کارروائی
  • شوگر ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست پر سماعت، سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر طلب
  • چیف جسٹس آئینی عدالت کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ
  • آغا سراج درانی کی بیٹی کی پاکستان واپسی کی درخواست منظور، عدالت میں پیش ہونے کا حکم
  • عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر پر احتجاج ہر منگل کو کیوں؟ پی ٹی آئی نے وجہ بتادی
  • لیگل ایڈ ایکٹ 2019 پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
  • سندھ ہائیکورٹ,ای چالان کیخلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد
  • عمران خان کی 9 مئی کا مقدمہ چلانے کی درخواست 2رکنی بنچ کو منتقل