ٹیلر سوئفٹ عالمی سطح پر اے آئی ڈیپ فیک کا سب سے بڑا ہدف قرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
مصنوعی ذہانت (AI) کے تیزی سے پھیلاؤ نے جہاں روز مرہ زندگی کو بدل دیا ہے، وہیں عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی اس کے منفی اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکیں۔
سائبر سیکیورٹی فرم میکافی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کو دنیا بھر میں ڈیپ فیک کے سب سے زیادہ متاثرہ مشہور شخصیت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے خلاف بننے والے ڈیپ فیک صرف غیر اخلاقی مواد تک محدود نہیں تھے بلکہ مجرمان نے انہیں جعلی برانڈ انڈورسمنٹس اور جھوٹے اشتہارات کے لیے بھی استعمال کیا۔
اے آئی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد مشہور شخصیات کی آواز اور چہرہ تیار کر کے جعلی تحائف، کرپٹو سرمایہ کاری، بیوٹی پراڈکٹس یا ایکسکلوسِو ڈیلز کے نام پر ایسے لنکس پھیلاتے ہیں جو براہ راست مالویئر یا آن لائن فراڈ تک لے جاتے ہیں۔
میکافی کے سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں نے جعلی مشہور شخصیات یا انفلوئنسر کی انڈورسمنٹس دیکھی ہیں، 39 فیصد افراد نے ان میں سے کسی نہ کسی لنک پر کلک بھی کیا جبکہ ہر 10 میں سے 1 شخص کا پیسہ یا ذاتی ڈیٹا چوری ہوا، ہر متاثرہ فرد کو اوسطاً 525 ڈالر کا نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلر سوئفٹ کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والی شخصیت اسکارلٹ جوہانسن ہیں، جو تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بھی ہیں، ان کے بعد جینا اورٹیگا، سڈنی سوینی، سبریانا کارپینٹر اور ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کا نام شامل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیلر سوئفٹ
پڑھیں:
ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔