اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئیں جبکہ اے این ایف پنجگور میں بین الاقوامی ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی۔

اے این ایف ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گیس کنٹینر کو ایم 8 گوادر سی پیک روڈ پر روک کر تلاشی لی۔ موقع پر تلاشی کے دوران 553.

5 کلو گرام آئس اور 40 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی۔

قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 154.15 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کے 2 کارندے بھی گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے

بدنام زمانہ اسمگلر علی جان کی سربراہی میں یہ گروہ افغانستان سے منشیات کو پنجگور سے تربت، گوادر اور پسنی کے راستے اسمگل کرتا تھا۔

اسی طرح اے این ایف کی دیگر 9 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 7ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کاروائیوں میں6کروڑ 86لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 655.80 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔

یارو ریلوے کراسنگ پشین کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 7کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں نیدرلینڈز سے آنیوالے پارسل سے 6گرام کوکین برآمد ہوئی جبکہ یارو ڑسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 14 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح ایسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 14کلوگرام، نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب گاڑی سے 12 کلوگرام، بیلا روڈ سیکٹر جی 10 اسلام آباد کے قریب گاڑی میں سوار مرد اور خاتون سے 1.8 کلوگرام آئس اور 800 گرام افیون، منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس، سوئی کاریز ڑسٹرکٹ چمن سے 100 کلوگرام آئس اور خلیل آباد سیٹلائٹ ٹاؤن تربت ڈسٹرکٹ کیچ سے 499 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

 کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلوگرام چرس اے این ایف کے قریب

پڑھیں:

کوئٹہ، گاڑی سے 13.6 کروڑ مالیتی 2 کلو کرسٹل آئس برآمد،2 ملزمان گرفتار

 

کوئٹہ:(نیوزڈیسک) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کرلی۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نوتل نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے تیرہ کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل،آئس (Methamphetamine) ضبط کرلی۔

یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس (Methamphetamine) برآمد کر لی۔

کسٹم کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید کارروائی کے لیے کسٹمز ویئر ہاوٴس منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کسٹمز کا جوڑیا بازار کے گوداموں پر چھاپہ، اسمگل شدہ ہزاروں کلوگرام چھالیہ پرآمد
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی ایک اور بڑی کامیابی
  • گلگت، کروڑوں مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تمام اشیا ضبط
  • کوئٹہ: 13 کروڑ 66 لاکھ کی منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ میں گاڑی سے 13.6 کروڑ کی دو کلو کرسٹل آئس برآمد، دو ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ، گاڑی سے 13.6 کروڑ مالیتی 2 کلو کرسٹل آئس برآمد،2 ملزمان گرفتار
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز  کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ اور بڑھتا ہوا استعمال!
  • اے این ایف کا مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن