Jasarat News:
2025-11-28@23:39:06 GMT

کراچی میں کوئٹہ کی ہوائوں کا راج، موسم سردہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251129-01-3
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کوئٹہ کی ہوائوں کی انٹری سے موسم قدرے سرد ہوگیا ہے جبکہ جمعہ کودنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چھٹانمبر ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہی تیز، ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی تھیں جبکہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں جمعہ کو صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرق سے خشک ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ شہرقائد کا فضائی معیار بدستور مضر صحت قرار دیا گیا ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کاچھٹا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا دسواں نمبر رہا۔شہرقائد کا اے کیو آئی انڈیکس 176 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں خشک اور خنک تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت: اے کیو آئی 251 ریکارڈ

ملک بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہر اسموگ، شدید دھند اور اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، وادی زیارت، قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خشک سردی کے باعث نزلہ، زکام، سینے، گلے اور دمہ کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • ہلکی دھند،شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
  • امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے ایام فاطمیہ سے متعلق خصوصی گفتگو
  • لاہور آلودہ سرفرفہرست میں ایک بار پھر سرفہرست
  • پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا بدستور آلودہ
  • سرد ہوائوں کی آمد کے ساتھ شہری صدر کے علاقے میں فٹ پاتھ پرلگے اسٹال سے پرانے گرم کپڑے خریدر ہے ہیں
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید اسموگ: شہری مسلسل خطرناک آلودگی کی زد میں