Islam Times:
2025-11-28@17:18:00 GMT

کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، حلیم عادل شیخ زیر حراست

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، حلیم عادل شیخ زیر حراست

پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے احتجاج کیا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لے لیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے احتجاج کیا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کروانے پر یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ

پڑھیں:

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اکثر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں تو اگر اس کی پالیسی یہی ہے تو وہ خیبرپختونخوا کے 12 میں سے کم از کم ایک ضلع دہشتگردوں کے قبضے سے واپس لے کر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے غلام دستگیر خان نے کہا کہ سنہ 2014 میں جب پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوانین پہلی مرتبہ متعارف ہوئے تو تحریک انصاف نے ان کی مخالفت کی اور وہ ان قانون سازی کا حصہ ہی بننا نہیں چاہتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک دہشتگردی کے خلاف ہونے والے ہر اہم فیصلے پر پی ٹی آئی نے راہ فرار اختیار کی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی ہمدرد ہے اور وہ ان سے لڑنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آج کی بات نہیں بلکہ ان کی پالیسی ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہے۔

’میرے قائد کو تو کبھی کسی نے طالبان خان نہیں کہا‘

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ ان کے قائد نواز شریف پر کبھی ایسا الزام نہیں لگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیڈر کو تو کبھی کسی نے ‘طالبان خان’ نہیں کہا۔

’عمران خان کے دور میں تمام دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوئے‘

پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کے تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے جبکہ وہ خود احتساب کے دعویدار ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں احتساب کے ادارے کو تالے لگوا بیٹھے۔

’نواز شریف نے اپنا بیانیہ پیش کردیا

خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا واضح بیانیہ پیش کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی تاریخ تضادات سے بھری ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ بہ نکتہ جواب

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کی وجہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت کو قرار دیا جو کہ غلط نہیں ہے اور دونوں نواز شریف کے وژن کے تحت ہی کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی خرم دستگیر خان خیبرپختونخوا دہشتگرد ن لیگ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پی ٹی آئی احتجاج، حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا
  • کراچی میں مظاہرہ؛ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد خواتین و مرد کارکنان گرفتار
  • کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا
  • پی ٹی آئی کے طرزِ عمل سے صوبے کی گورننس پسِ پشت چلی گئی، عطا تارڑ
  • عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے‘حلیم عادل
  • قوم کے مقبول ترین لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے، حلیم عادل شیخ
  • تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان
  • نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب
  • سانحہ اسلام آباد کے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں ‘حلیم عادل