عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے‘حلیم عادل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی 843 دن سے جاری غیر قانونی اور غیر آئینی قید انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مقبول ترین اور عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے، جبکہ ان سے ملاقاتوں کو روکنا آئین، قانون اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بشریٰ بی بی سمیت ناحق قید کیے گئے سیاسی رہنماؤں کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں بھیجنا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور سیاسی انجینئرنگ کو آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی ہے۔ ان کے مطابق حکومت عدالتی احکامات پامال کرکے نہ صرف اداروں کی ساکھ مجروح کر رہی ہے بلکہ انصاف کے پورے نظام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرق سینٹر کے قریب بدترین ٹریفک جام میں ایک ایمبولینس پھنسی ہوئی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">