سینیٹ: گھریلو تشدد کیخلاف اور ٹرانسجینڈرز سے متعلق بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-01-4
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک) سینیٹ نے گھریلو تشدد کے خلاف اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق سے متعلق بل منظور کر لیا۔ بل شیری رحمان نے پیش کیا۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔ بل کی منظوری پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے ایوان میں احتجاج کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں ایسے قوانین پہلے سے موجود ہیں اور یہ قانون سازی کئی سالوں سے التوا کا شکار تھی، جو آج مکمل ہوئی ہے۔ 15 سال بعد ہونے والی اس پیش رفت پر حکومت اور اس کے اتحادی مبارکباد کے مستحق ہیں۔بل کے خلاف جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسے غیر شرعی قرار دیتے ہوئے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ ایوان کی کاروائی جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد ،سندھ پولیس کے کانسٹیبل کے امیدوار آفرآرڈرز نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار