Islam Times:
2025-11-28@20:45:19 GMT

کراچی میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

کراچی میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان

جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی فضاؤں پر جمعہ کو ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی معمول سے تیز ہوائیں اتوار تک چل سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں چلنے والی معمول سے تیز شمال مشرقی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ سے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی، تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حدنگاہ بہتر ہوئی۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق شمال مشرقی سمت سے چلنے والی خنک اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں موسم دن کے وقت خشک اور صبح و رات کے اوقات میں خنک رہنے کی توقع ہے، معمول سے قدرے تیز ہوائیں اتوار تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ جمعہ کو شمال مشرقی ہواؤں کے سبب مجموعی درجہ حرارت (صبح و رات) میں معمولی کمی رہی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معمول سے تیز ریکارڈ ہوئی تیز ہوائیں جمعہ کو کے سبب

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں خشک اور خنک تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت: اے کیو آئی 251 ریکارڈ

ملک بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہر اسموگ، شدید دھند اور اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، وادی زیارت، قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خشک سردی کے باعث نزلہ، زکام، سینے، گلے اور دمہ کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہلکی دھند،شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان
  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
  • آئندہ 3 روز شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • کراچی میں آئندہ تین روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان، پارہ کتنا رہے گا؟
  • کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی متوقع
  • کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
  • کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گرائونڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد