جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک نئی کابینہ کے اراکین کی منظوری دیدی، بیان کے مطابق اس سے پہلے موجود کابینہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس نہ بلانے پر کالعدم ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک نئی کابینہ کے اراکین کی منظوری دیدی۔ بیان کے مطابق اس سے پہلے موجود کابینہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس نہ بلانے پر کالعدم ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی صوبائی کابینہ میں مولانا عطاء اللہ شہاب سرپرست جبکہ مولانا قاری عبد الکریم بخاری کو صوبائی امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ حاجی رحمت خالق نائب امیر اول، مولانا سید محمد جگلوٹ نائب امیر دوم، مولانا عبد الہادی نائب امیر سوم، مولانا عنایت اللہ میر نائب امیر چہارم ہوں گے۔ منہاج الدین ناظم عمومی، میر بہادر نائب ناظم اول، ماسٹر محمد ایاز نائب ناظم دوم، مولانا محمد شریف نائب ناظم سوم، مفتی محمد رفیق نائب ناظم چہارم ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا مقصود احمد کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ مولانا دلدار محمد عزیزی کو سالار مقرر کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نئی کابینہ کے مطابق
پڑھیں:
حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی ٹیم سے وابستہ ایک خفیہ سروس اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اہلکار پر الزام ہے کہ اس نے نائب صدر کے سفری انتظامات سے متعلق حساس معلومات میڈیا تک پہنچائیں۔
امریکی خفیہ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ نائب صدر کے حفاظتی یونٹ کے ایک رکن کے خلاف انتظامی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ممکنہ طور پر فوجداری تحقیقات بھی کی جا سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اہلکار پر آپریشنل اور معلوماتی سکیورٹی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو کسی اعلیٰ سرکاری شخصیت کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہو۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ شائع کی کہ نائب صدر جے ڈی وینس اپنی سکیورٹی ٹیم سے بعض ذاتی نوعیت کے سفری انتظامات کی درخواست کرتے رہے ہیں، جس پر بعض اہلکار ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان درخواستوں میں ایک واقعہ یہ بھی شامل تھا جس میں جے ڈی وینس مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو گالف کی تربیت کے لیے ایک محفوظ گالف کورس تک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جانا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے ’میرین ٹو’ نامی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔ میرین ٹو وہ سرکاری ہیلی کاپٹر ہے جو امریکی نائب صدر کے سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم بعد ازاں خراب موسم اور گرج چمک کے باعث یہ پرواز منسوخ کر دی گئی اور منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔
تاحال جے ڈی وینس کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک خفیہ سروس نے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ معاملہ نہ صرف سرکاری وسائل کے استعمال بلکہ حساس سکیورٹی معلومات کے افشا سے متعلق بھی اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔