کے الیکٹرک کی بڑی کارروائی، زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑ لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کی بجلی کمپنی کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرکے زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑلیا۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تین ہزار کلوگرام سے زائد زیرِ زمین کیبلز ضبط کرلی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہورہا تھا، واجبات دو ارب روپے سے تجاوز کرچُکے تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائی کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری، شرجیل میمن
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے۔ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں اور مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔
وزیر نے بتایا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا کیے گئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق فراہم کیے جا چکے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب کے لیے 85.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور شہریوں کو جلد سہولیات کی فراہمی کے لیے کے فور، حب، اسٹارم واٹر ڈرین اور KWSSIP-II جیسے اہم منصوبوں کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہی ہے، واٹر، سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز کی 293 اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبوں کی بروقت فنڈ ریلیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں، اور شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں اور رابطہ نظام کی بہتری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
سینیئر وزیر نے بتایا کہ کورنگی کاز وے برج، انڈر پاسز اور لیاری ٹرانسفارمیشن منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، جبکہ 970 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی جاری ہے۔ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے لیے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور 25 ارب روپے کے رینیوایبل انرجی اقدامات پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا وژن خوشحالی، مساوات اور استحکام پر مبنی ہے اور صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔