حیدرآباد، جعلی و فینسی نمبرز پلیٹس کیخلاف کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز کی جعلی وفینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاسز اور بلیو لائٹس کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل میں تھانہ جات قاسم آباد،حسین آباد، نسیم نگر اور بلدیہ کی جانب سے 7 مقدمات درج کیے گئے ہیںتھانہ حسین آباد پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ کرتے ہوئے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 233/2025 اور 234/2025 بجرم دفعہ420، 170,171 پی پی سی کے تحت دو مقدمات درج کرکے ملزمان روحان خان پٹھان اور شافع عباسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ قاسم آباد پولیس نے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 577/2025 اور 578/2025 بجرم دفعہ 420، 170، 171 پی پی سی دو علیحدہ مقدمات داخل کیے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کردیئے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔