وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
جسٹس عامرفاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا۔
واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔
پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صحافی ارشد شریف قتل کیس
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا
وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ وکیل محمد شعیب نے بطور درخواست گزار مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔وفاقی آئینی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم مفادِ عامہ میں نہیں کی گئی اور اس کا ملک میں زیرِ التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ متوازی نظامِ انصاف عوام کے مفاد میں نہیں. درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو 13 نومبر کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد قانون کا درجہ دیا گیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، اس قانون نے عدلیہ اور فوج میں بڑی ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں متعارف کرائیں، جب کہ قانونی حلقوں، سابق اور موجودہ ججوں نے اسے عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔چند روز قبل، پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہمارے ارکان نے اس کی مخالفت کی، مرکزی شوریٰ نے ارکان کے فیصلے اور 27 ویں ترمیم کی مخالفت کی توثیق کی۔