وفاقی آئینی عدالت: آئندہ ہفتے 3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وفاقی آئینی عدالت آئندہ ہفتے 3 بینچز کے ذریعے مقدمات کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ کیس میں بڑا حکم جاری کردیا
2 رکنی بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل، مختلف مقدمات کی سماعت انجام دے گا۔ بینچ 3 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت وفاقی آئینی عدالت مقدمات کی سماعت
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت مقرر کر دی
وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس از خود نوٹس، لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ کمیٹی کے سپرد
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا، اور 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس کے مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارشد شریف قتل کیس وفاقی آئینی عدالت