وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس از خود نوٹس، لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ کمیٹی کے سپرد

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا، اور 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس کے مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارشد شریف قتل کیس وفاقی آئینی عدالت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارشد شریف قتل کیس وفاقی آئینی عدالت وفاقی آئینی عدالت ارشد شریف قتل کیس

پڑھیں:

سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس

کراچی:

سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت کے روبرو دونوں شخصیات کی جانب سے پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، جس کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے قبل ازیں دونوں کے نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل بھی کیا گیا، تاہم عدالتی حکم پر نام نکالنے کے صرف 2 گھنٹے بعد دوبارہ دونوں کے نام اسی فہرست میں شامل کردیے گئے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ آئینی بینچ نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر فریقین وضاحت پیش کریں کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کے نام دوبارہ فہرست میں کیوں شامل کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت: آئندہ ہفتے 3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے
  • سپر ٹیکس کیس: وفاقی آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ پیر سے سماعت کرے گا
  • سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس
  • آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ
  • وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم
  • آئینی عدالت کا بل بورڈز لگانے پر سخت ردِعمل، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی