ہم نے ڈکٹیٹرشپ کے دوران آنکھ کھولی‘ اب تو ججز بھی نہیں رہے‘ جسٹس محسن اختر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-01-27
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جامعات میں بی پی ایس اساتذہ کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکرٹری خزانہ اور ایچ ای سی کو آئندہ سماعت پر اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے15روز میں پروموشن پالیسی کا اجلاس بلاکر رپورٹ پیش کریں۔اساتذہ سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ ہم لوگ 80 کی دہائی کی نسل سے ہیں جنہوں نے ڈکٹیٹر شپ کے دوران آنکھ کھولی، یہاں پر ایسے اساتذہ بھی ہیں جن کو 17,18 سال مستقل نہیں کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جب اساتذہ خود مایوس ہوں گے تو طلبہ پر بھی اس کا اثر پڑے گا، اساتذہ اور طلبہ نے بھی ملک کا دفاع کرنا ہے، ابھی یہ بات سمجھ نہیں آئے گی جب مشکل وقت آئے گا تب معلوم ہوگا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ نے ہی آگے جاکر کمانڈ کرنی ہے، ملک کے دفاع کا ایک بہترین نمونہ حال ہی میں دیکھا گیا ہے، اساتذہ کو اچھی جگہ پر ہونا چاہیے، ابھی تو ججز بھی نہیں رہے ، صرف اساتذہ ہی ہیں۔عدالت نے سیکرٹری خزانہ و ایچ ای سی کو ہدایت کے ساتھ سماعت جنوری تک ملتوی کردی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔