Jasarat News:
2026-07-24@10:00:31 GMT

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل سری لنکن کپتان کی تبدیلی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ٹی20 کپتان چریتھ اسلنکا کو ہوم گرائو نڈ پر ہونے والے ورلڈکپ سے صرف 2 ماہ قبل برطرف کیا جاسکتا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر اوپل تھرانگا نے اصرار کیا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ سلیکٹرز تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔اوپل تھرانگا کے مطابق ٹی20 میں چریتھ اسلنکا کی خراب فارم کے باعث ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کیا جائے گا جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ سہ ملکی سیریز سے پہلے اسلنکا کو پاکستان سے واپس بھیجے جانے کی وجہ صرف بیماری تھی۔ایک سوال کے جواب میں تھرانگا نے کہا کہ اس سیریز کے بعد ہمیں اپنے بہترین آپشنز پر غور کرنا ہوگا، ورلڈ کپ اتنا قریب ہونے کی وجہ سے ہم بہت بڑی تبدیلیاں نہیں کرسکتے، البتہ سلیکٹرز کو کوچ سے بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ٹیم کے لیے بہترین کیا ہے۔انہوں نے اشارہ دیا کہ سلیکٹرز پاکستان کے موجودہ دورے سے پہلے ہی قیادت میں تبدیلی پر غور کر رہے تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے داسن شناکا، جو پہلے بھی سری لنکا کی کپتانی کر چکے ہیں، کو اس دورے کے لیے نائب کپتان مقرر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی چریتھ ہی ہمارے کپتان ہیں، چریتھ کی بیماری کی وجہ سے ہی ہم نے داسن کو اسٹینڈ اِن کپتان مقرر کیا اور تاحال ہماری پلاننگ میں وہی کپتان ہیں، تاہم آگے کیا ہوتا ہے، دیکھیں گے۔ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ٹی20 کرکٹ میں چریتھ اسلنکا کبھی بھی خود کو ایک قابلِ اعتماد بیٹر کے طور پر منوا نہیں سکے، 68 اننگز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ صرف 126 رہا ہے۔سال 2025 میں بھی وہ متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے، 12 اننگز میں صرف 156 رنز بنائے اور اسٹرائیک ریٹ 122 رہا جب کہ اسلنکا کی کپتانی میں سری لنکا نے 11 میچ جیتے اور 14 ہارے۔دوسری جانب، یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ چریتھ اسلنکا ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے اسلام آباد میں خودکش حملے کے بعد پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کی تھی جس پر بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لینا کا فیصلہ کیا۔تاہم، چیف سلیکٹر نے واضح کیا کہ واپسی کی وجہ صرف بیماری تھی، انہیں وائرل بخار تھا، اور جسم میں درد تھا، فزیو نے ہمیں بتایا کہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ چریتھ کب تک صحت مند ہوں گے، اسی لیے ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چریتھ اسلنکا کی وجہ

پڑھیں:

نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

نیب کیسز سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سیا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کرے گی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ نیب کیسز سننے کا سپریم کورٹ کو اختیار نہیں ہے، نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اس سماعت کا اختیار ہی نہیں، نیب کیسز میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کرے گی۔بانی پی ٹی آئی نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کر دی تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی، نیب کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھےجائیں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب کے ایک زیر سماعت کیس کے دوران اختیار سماعت کا سوال اٹھا تھا۔نیب قانون میں 5 مارچ 2026 کو ترمیم کی گئی تھی، نیب قانون کی شق 32 اے کے تحت اپیلیں سننے کا اختیار سماعت وفاقی آئینی عدالت کو سونپا گیا تھا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعتیں کیں، بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے۔درخواستگزار کے وکیل عباد الرحمان لودھی نے ضمانت کیس سپریم کورٹ میں چلانے کے حق میں دلائل دیے، وکیل نے دلائل میں نیب ترمیم کے بعد 18 مارچ 2026 کو سپریم کورٹ میں کیس میں ضمانت دینے کا حوالہ دیا تھا۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے نیب اپیلیں اور ضمانت کیسز وفاقی آئینی عدالت میں چلانے کے حق میں دلائل دیے، اٹارنی جنرل کا مؤقف تھا کیس کا ایک حصہ سپریم کورٹ دوسرا حصہ وفاقی آئینی عدالت میں نہیں چلایا جاسکتا۔نیب وکیل نے بھی وفاقی حکومت کے موقف کی تائید کی تھی، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی