کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلیٰ یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں، یہاں صرف سندھ نہیں بلکہ پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی لوگوں نے اسٹال لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کے کڑھائی کام اور دیگر ہنر آپ دیکھ سکتے ہیں، ایک ملاح برادری کی خاتون کو دیکھ بھی بہت خوشی ہوئی، کلچر ڈپارٹمنٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، یہاں جس جس کو دکان بنانا چاہتے ہیں، حکومت سندھ ان کی مدد کرے گی، یہاں تین روز تک کرافٹ مین بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سندھ کے کام کو فروغ دیا جائے، نئے صوبوں کے حوالے سے بات ایک کان سے سنو اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ کو تقسیم کرے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کی کمی کو مسترد کردیا ہے، 27 ویں ترمیم میں ان چیزوں کو مسترد کردیا، ہم خواب کو حقیقت میں بدلنا جانتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیر اعلیٰ یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے، گورنر لگانے کے لیے ہم سے پوچھا نہیں جاتا ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں خود ایک وکیل کابیٹا ہوں، میں بہت اچھے وکلا کی صحبت میں رہا ہوں، دلائل دینے کے لیے ان کے پاس کورٹ ہےلیکن کورٹ کے بغیر وہ وکیل بن جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 50 سے 150 آدمی شہر کے لوگوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں، اس میں پھر حکومت تو کچھ کرے گی، کبھی کوئی روڈ بلاک کردیتا ہے اور کبھی کوئی روڈ بلاک کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے

پڑھیں:

مراد علی شاہ کا سندھ سے متعلق بیان پر بھارتی وزیر دفاع کو کرارا جواب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سے متعلق بیان پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو کرارا جواب دیا ہے۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کوبدترین شکست دلوانے والے وزیردفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، اس بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، راج ناتھ کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے،سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہےگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنیں، دوسرے سے نکال دیں: مراد علی شاہ
  • گورنر سندھ کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • وزیراعلی مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی سخت مذمت
  • مراد علی شاہ کا سندھ سے متعلق بیان پر بھارتی وزیر دفاع کو کرارا جواب
  • بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: مراد علی شاہ
  • وزارتِ اعلیٰ سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں، پنجاب کے ہر فرد کی فکر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں: ایاز صادق
  • میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، مراد علی شاہ