محراب پور: شوہر کی موت کا سن کر بیوی بھی چل بسی
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)بیوی شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر پائی، بہن، بہنوئی کی موت کے صدمہ میں برادر نسبتی بھی زندگی کی بازی ہار گیا، گاؤں حاجی ابراہیم سولنگی کا رہائشی ریٹائرڈ اسکارپ ملازم محمد اسماعیل سولنگی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا، گھر اطلاع پہنچنے پر انکی اہلیہ بھی انتقال کر گئی، میاں بیوی کے نماز جنازہ کی ادائیگی اور آبائی قبرستان میں تدفین بعد برادری نسبتی علی نواز سولنگی دونوں اموات کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا، تین اموات سے علاقہ میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی کے محکموں کے ملازمین کو ماہانہ 300 سے 1300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کیے جانے کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے محکموں کے ملازمین کو ہر ماہ 300 سے 1300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان اداروں میں ڈسکوز، جینکوز، این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین شامل ہیں جنہیں مفت بجلی کی فراہمی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ ہر گریڈ کے ملازمین کو کتنی بجلی مفت دی جاتی ہے۔ سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں فراہم کی جا رہی ہے، جہاں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ ملازمین کو دیے جاتے ہیں۔ گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کو 300 یونٹ، گریڈ 5 سے 10 تک 600 یونٹ، گریڈ 11 سے 15 تک 600 یونٹ اور گریڈ 16 کو بھی 600 یونٹ ماہانہ مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
اسی طرح گریڈ 17 کے ملازمین کو 650 یونٹ، گریڈ 18 کو 700 یونٹ، گریڈ 19 کو 1000 یونٹ، گریڈ 20 کو 1100 یونٹ جبکہ گریڈ 21 اور 22 کے افسران کو 1300 یونٹ مفت بجلی دی جاتی ہے۔
سینیٹ کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 13 کمپنیوں کو مجموعی طور پر ماہانہ 3 لاکھ 18 ہزار 445 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔