ملک میں صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کے باعث بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکام نے نیپرا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر میں صنعتی بجلی کی کھپت 25 فیصد بڑھ گئی ہے، جو ایک بڑا اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔
صنعتی بجلی کی کھپت میں اضافے کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اور بہتر پیداواری صورتِ حال کے باعث صارفین کے لیے ریلیف ممکن ہے، جس پر فیصلہ نیپرا جلد کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
ٹرمپ کے اثاثوں میں بڑی گراوٹ، صرف دو ماہ میں 1.1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں صرف دو ماہ کے دوران 1.1 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی جریدے فوربز کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس ستمبر میں ٹرمپ کی مجموعی دولت 3.7 ارب ڈالر تھی جو کم ہو کر 2.6 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز 10.18 ڈالر تک گر گئے، جس کے بعد ان کی دولت میں بڑا نقصان سامنے آیا۔
فوربز کا کہنا ہے کہ کرپٹو مارکیٹ میں اچانک آنے والی مندی نے بھی ٹرمپ کی دولت کو مزید نقصان پہنچایا۔
اس سے قبل گزشتہ سال سے رواں سال کے ستمبر تک ٹرمپ کی دولت میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ فوربز کی امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201ویں نمبر پر آگئے تھے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری کے باعث ہوا تھا۔