Jasarat News:
2025-11-28@00:03:02 GMT

پاکستان ایران سے 18 روپے فی یونٹ بجلی خریدتا ہے

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251128-01-18
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) وفاقی حکومت بلوچستان کیلیے ایران سے بجلی کتنے روپے فی یونٹ میں خریدتی ہے؟ سینیٹ میں وضاحت سامنے آگئی۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔ ایران سے مکران ڈویژن کیلیے درآمد شدہ بجلی کی قیمت سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے ایوان میں جواب دیا کہ ایران سے زیادہ سے زیادہ بجلی درآمد کا ہدف 204 میگاواٹ مقرر ہے، ایران سے درآمد کردہ بجلی کے نرخ فی یونٹ 18 روپے ہیں۔ سینیٹر جان محمد نے کہا کہ یہ بجلی خریدنے کی قیمت بتا رہے ہیں ہمیں کتنے کی ملتی ہے یہ بتایا جائے۔ اس پر طارق فضل چودھری نے کہا کہ 18 روپے فی یونٹ بجلی قیمت خرید ہے اور یہاں جو نرخ مقرر ہیں ان پر ہی یہاں فروخت ہوتی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران سے فی یونٹ

پڑھیں:

کراچی میں چینی سپلائی رُکنے سے بحران بڑھ گیا؛ قیمت بلند ترین سطح پر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرتا نظر آرہا ہے  جب کہ کراچی اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہوچکا ہے۔

سندھ اور پنجاب میں کرشنگ سیزن باقاعدہ شروع ہوچکا ہے اور درآمد شدہ چینی کے بڑے ذخائر بھی ملک میں موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود چینی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ رہی ہیں، جس سے عوام میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جارہی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ سپلائی میں اچانک کمی اور ملوں کی جانب سے لامتناہی تاخیر نے قیمتوں کو غیر معمولی رفتار سے اوپر دھکیل دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم  کا کہنا ہے کہ کراچی کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت پہلی بار 202 روپے کی حد عبور کر گئی ہے، جو ماضی میں کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 روز سے سندھ کی شوگر ملوں نے کراچی کی تھوک مارکیٹوں میں سپلائی مکمل طور پر روک رکھی ہے، جس نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ مارکیٹ کی اندرونی سرگرمیوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ قیمتوں کو اوپر رکھنے کے لیے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چینی کی ترسیل کو محدود کیا جارہا ہے، جس کے باعث نہ صرف کراچی بلکہ دیگر صوبوں میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں اس وقت چینی کی تھوک قیمت 175 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں یہی قیمت 200 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

رؤف ابراہیم کے مطابق کراچی میں صورتِ حال سب سے زیادہ سنگین اس لیے ہے کہ خوردہ سطح پر چینی 210 سے 215 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے اور عوام آنے والے دنوں میں مزید اضافے کے خدشات سے پریشان ہیں۔ ہول سیل سپلائی بند ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان فوری طور پر نظر نہیں آ رہا۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ گنے کے کاشتکاروں سے 350 سے 400 روپے من کی قیمت پر گنا خریدا گیا ہے، جس سے فی کلو گنے کی لاگت تقریباً 10 روپے بنتی ہے۔ اس حساب سے چینی کی موجودہ قیمتوں میں اس حد تک اضافہ کسی صورت بھی پیداوار یا لاگت کے تناظر میں جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی قیمت میں اضافہ پیداوار نہیں بلکہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران اور شوگر ملوں کی جانب سے مبینہ طور پر تیار کی گئی کارٹیلائزیشن کا نتیجہ ہے۔

رؤف ابراہیم نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں شوگر مافیا کے گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی ہے، تاہم حکومتی سطح پر اس معاملے پر مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔ آئی ایم ایف کی نشاندہی غلط نہیں اور حکومت کو عوامی مفاد میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ چینی جیسے روزمرہ استعمال کی بنیادی ضرورت کو مصنوعی مہنگائی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو بحران مزید گہرا ہوگا اور عام شہری کے لیے چینی خریدنا بھی مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے بلوچستان کیلئے درآمدی بجلی 18 روپے فی یونٹ، سینیٹ میں حکومتی وضاحت پیش
  • پاکستان ایران سے بجلی 18روپے فی یونٹ خریدتا ہے؟ سینیٹ میں وضاحت
  • پاکستان ایران سے بجلی کتنے روپے فی یونٹ خریدتا ہے؟ سینیٹ میں وضاحت
  • ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان،سی پی پی اے
  • ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی، فی یونٹ کتنی کمی ہوگی؟
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • کراچی میں چینی سپلائی رُکنے سے بحران بڑھ گیا؛ قیمت بلند ترین سطح پر