پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، والد زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کے والد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتل منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد نیاز کے نام سے کی گئی، زخمی ہونے والے شخص کے سینے میں گولی لگی ہے اور حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام نے کہاکہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زخمی ہونے والے شخص
پڑھیں:
پڈعیدن: پی پی کے کونسلر چوہدری شبیر پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن پی پی کونسلر چودھری شبیر آرائیں پر مسلح افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل شہر میں خوف کی فضا ،ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن اسٹیشن وارڈ نمبر دس میں پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں چودھری شبیر حسین آرائیں کو دو گیاں لگیں واقع کی اطلاع پر اہلے محلہ نے فوری طور پر پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق واقعہ میں مبینہ ملوث پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں کے پڑوسی ببی ولد ناصر جٹ کے گھر کا پولیس نے گھیرا کرلیا ہے اور مبینہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہی اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے،جبکہ افسوسناک واقع کے بعد شہرمیں خوف کی فضاء چھا گئی ہے۔