کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251129-08-1
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے جہاں چینی کی فی کلو قیمت 20 روپے تک بڑھ گئی۔ چینی مہنگی ہونے کے بعد کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 220 روپے کلو تک فی کلو چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔ ایک ہفتے میں کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت کراچی میں220 روپے تک ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔