ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ترجیح ہے‘فراز حسیب
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر01موسیٰ کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیور بلاک کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 01کے چیئرمین عبیدالرحمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیئرمین فراز حسیب نے پیور بلاک کے کام کے معیار، رفتار اور تکنیکی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ علاقے کے مکین جلد سے جلد ان سہولیات سے فیضیاب ہو سکیں۔ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین فراز حسیب نے مزید کہا کہ موسیٰ کالونی میں جاری کام علاقے کی دیرینہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے اور ٹاؤن انتظامیہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے جاری کام کو ”مثالی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیور بلاکنگ سے علاقے کی گلیاں مزید مضبوط، پائیدار اور خوبصورت بنیں گی۔ عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد موسیٰ کالونی کے عوام اس ترقیاتی کام کے ثمرات محسوس کریں گے۔ چیئرمین عبیدالرحمن نے بھی چیئرمین فراز حسیب کی نگرانی اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ رفتار ٹاؤن انتظامیہ کی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مرتضیٰ وہاب کو جماعت فوبیا ہوگیا ہے، چیئر مین نیو کراچی ٹائون ، فائف جے کی 15گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 5J نیو کراچی کا دورہ کیا اور فائف جے کے مختلف بلاکس میں پیور بلاک کی تنصیب کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر یوسی 5 کے چیئرمین راجا عطاالرحمن، وائس چیئرمین توقیر خان، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے 600 گلیوں میں پیور بلاک لگانے کے جامع پروگرام پر تیزی سے عمل جاری ہے جس کے تحت آج فائف جے میں بھی باضابطہ طور پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹاؤن کی 400 سے زائد گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب مکمل یا جاری ہے جبکہ فائف جے میں بیک وقت 15 گلیوں میں کام ہورہا ہے۔ انہوں نے علاقے کے دیرینہ مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فائف جے اور اطراف میں سڑکوں و گلیوں کی تباہ حالی کے ساتھ ساتھ واٹر اینڈ سیوریج کا نظام انتہائی خراب تھا۔ لاڑکانہ بیکری سے طلحہ مسجد تک سیوریج کا بدترین مسئلہ تھا، پانی کی سپلائی چلتے ہی پوری سڑک زیرِ آب آجاتی تھی۔ ہم نے فوری اقدامات کرتے ہوئے نہ صرف فنچنگ کی بلکہ اس مسئلے کو مکمل حل کیا۔چیئرمین محمد یوسف نے مزید بتایا کہ بن قاسم اسٹیڈیم سے سندھی ہوٹل تک 24 انچ کی نئی لائن بچھائی گئی ہے جس سے 5J اور 5G کے پانی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوگیا ہے۔ یہ کام بنیادی طور پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ذمے تھا مگر عوامی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے ٹاؤن فنڈز سے یہ کام کرایا۔ ان شاء اللہ فائف جے میں پانی اور سیوریج کے مسائل نمایاں طور پر کم ہو جائیں گے۔ دورے کے دوران چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا مرتضیٰ وہاب کو شکایت رہتی ہے کہ نیو کراچی کا چیئرمین کبھی لاہور، کبھی حیدرآباد اور کبھی لاڑکانہ میں ہوتا ہے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہاں رہوں یا نہ رہوں، نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کام ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکتے۔ سڑکیں، پیور بلاکس، پارکس، پانی اور سیوریج سمیت متعدد منصوبے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ انہوں نے مئیر کراچی پر تنقید کرتے ہوئے کہا مرتضیٰ وہاب صاحب آپ کے پاس 55 ارب روپے موجود ہیں، پھر بھی آپ نے کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا۔ کراچی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کا بنیادی مسئلہ آپ حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ آپ کے حصے کے کام ٹاؤنز کو کرنا پڑ رہے ہیں۔چیئرمین نے مزید کہا کہ آپ صرف پریس کانفرنس کرتے ہیں اور جماعت اسلامی کے نمائندوں پر تنقید کرتے ہیں۔ آپ کو جماعت فوبیا ہوگیا ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے نمائندے میدان میں موجود ہیں اور عملی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مئیر کراچی سے براہِ راست سوال کیاآپ نے کون سی سڑک بہتر کی؟ 7000 روڈ آپ ہی کی حدود میں آتی ہے، اسے کب ٹھیک کریں گے؟ سندھ حکومت نے آپ کو مزید 25 ارب روپے دیے ہیں یعنی اب آپ کے پاس 80 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں مگر کراچی ان اربوں روپے کے باوجود بدحال ہے۔ آخر میں انہوں نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہاکراچی کے عوام اب خاموش نہیں رہیں گے۔ انہیں سڑکیں، صفائی، پانی اور سیوریج کا بہتر نظام چاہیے۔ آپ کو ڈیلیور کرنا ہوگا، صرف دعووں اور پریس کانفرنسوں سے شہر نہیں چلتا۔