Jasarat News:
2026-07-24@06:46:57 GMT

حیدرآباد، UC.32میں ترقیاتی کام مکمل ، مکینوں میں خوشی کی لہر

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میاں سرفراز ٹاؤن کی یوسی 32کے چیئرمین اظہر شیخ کی کاوشوں سے ریشم بازار میں جاری ترقیاتی کام مکمل ہونے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسی چیئرمین اظہر شیخ، ڈاکٹر اقبال ہارون، آل پاکستان صرافہ یونین کے نائب صدر شکیل مارواڑی،صرافہ یونین کے چیئرمین روف احمد، جنرل سیکرٹری یحییٰ پوجانی، ریشم بازار یونین کے صدر وقار عرف وکی، انجمن تاجران حیدرآباد ڈویژن کے صدر صلاح الدین غوری، نائب صدر محمد علی راجپوت، میڈیا کوآارڈنیٹر ناصر خان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسی چیئرمین اظہر شیخ نے کہاکہ ہمارا عزم علاقہ کی خدمت کرنا تھا جوکہ ہم نے کردکھایا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ آپ بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے، انہوں نے کہاکہ گلیوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس، نالیوں کو پختہ کرنا، صفائی ستھرائی، مختلف مقامات پر کیمروں کی تنصیبات، مختلف مقامات پر فلٹر پلانٹ کی تعمیر، ایک ماہ تک علاقہ مکینوں کیلئے ڈینگی کے ٹیسٹ فری کئے گئے جس سے یوسی کے ہزاروں لوگوں نے ٹیسٹ کراکر اپنا علاج مکمل کرایا، روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے اسپرے مہم جاری رکھی تاکہ عوام کو اس موذی مرض سے چھٹکارا مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے محدود فنڈز کے باوجود علاقہ میں مثالی خدمات سرانجام دی ہے باقی تمام یوسی کا حال آپ کے سامنے ہے کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام