data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین(نمائندہ جسارت )فلٹر پلانٹ ، واش روم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں واٹر ایڈ اور ایل ایچ ڈی پی کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے فارن فنڈنگ ایجنسی اور سندھ اسمبلی کے نمائندگان کا دورہ بدین اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات۔ضلع بدین کی دور دراز یونین کونسلوں کے پسماندہ دیہاتوں کے سرکاری اسکولوں اور بیسک ہیلتھ سینٹر میں صحت، صفائی ، پینے کے صاف پانی ، واش رومز میں معیاری سہولیات اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے واٹر ایڈ پاکستان اور لاڑ ہیومینیٹیرین آرگنائزیشن کی جانب 410 دیہاتوں میں جاری واش پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے غیر ملکی فنڈنگ ایجنسی کے نمائندے، واٹر ایڈ پاکستان اور سندھ اسمبلی کے اراکین نے بدین کے مختلف علاقوں اور دیہی یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر واش فورم کے علاوہ مقامی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔ وفد میں واٹر ایڈ کی نمائندہ ہمرے انا کاتارزینا، سندھ اسمبلی کے اراکین ایم پی اے قاسم سراج سومرو، ایم پی اے کرن مسعود، ایم پی اے فرح سہیل، واٹر ایڈ سندھ کی ہیڈ رحیمہ پنھور، اور دیگر نمائندے خرم حسن و شانواز دادپوٹو شامل تھے۔ وفد نے بدین کی 16 یونین کونسلوں کے 410 دیہات میں تعمیر کیے گئے واش رومز، واٹر فلٹر پلانٹس، بیسک ہیلتھ سینٹرز میں نصب انسینیٹر یونٹس اور سرکاری اسکولوں میں واش رومز اور فلٹرز پلانٹ کی فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ لاڑ ہیومینیٹیرین آرگنائزیشن کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں وفد نے مقامی اسٹیک ہولڈرز، سیاسی اور سماجی شخصیات، دیہی خواتین پر مشتمل واش فورمز، اساتذہ، ہیلتھ ورکرز اور سرکاری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا جائزہ واٹر ایڈ

پڑھیں:

سکھر، واٹر سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی، علاقہ پانی میں ڈوب گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت )پرانا سکھر بینظیر بھٹو روڈ کے قریب واٹر سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی، علاقے میں شدید پانی بھرجانے سے شہری پریشان پرانا سکھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 26 نومبر 2025 کی صبح سویرے نمائش شاہراہ اور بینظیر بھٹو روڈ سے گزرنے والی مائیکرو کالونی کی یو سی 7 اور یو سی 9 کو پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی لائن زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔ لائن ٹوٹنے کے باعث بینظیر بھٹو روڈ سمیت میرانی محلہ کی گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔علاقے میں پانی کی بڑی مقدار گھروں، گلیوں اور سڑکوں میں داخل ہو گئی، جس کے باعث ہزاروں رہائشیوں، اسکول جانے والے بچوں اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رہائشیوں کے مطابق مائیکرو کالونی کی اس نئی واٹر سپلائی لائن میں چند سال قبل ناقص معیار کے پائپ نصب کیے گئے تھے، جس کا افتتاح 2023ء میں اس وقت کے ایم این اے نعمان شیخ اور ایم پی اے فرخ شاہ نے کیا تھا، تاہم لائن اْس وقت بھی مکمل طور پر فعال نہیں کی گئی تھی۔ 2025 ء میں جب لائن کو دوبارہ چلایا گیا تو وہ موٹر کے پریشر کو برداشت نہ کر سکی اور مختلف مقامات سے پھٹنا شروع ہو گئی، جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • بدین ،ایس ایس پی قمررضا جسکانی امیدواروں کو جوائننگ آرڈرز تقسیم کررہے ہیں
  • بدین، پولیس کانسٹیبل کیلیے منتخب امیدواروں میں جوائننگ آرڈرز تقسیم
  • لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز کیلیے اولمپک سولیڈیریٹی اسکالرشپ ہولڈرز کا اعلان
  • سکھر،سیکرٹری انڈسٹریز کادورہ ا یوان صنعت و تجارت
  • حج 2026:عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس کی بھرتی شروع
  • سکھر، واٹر سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی، علاقہ پانی میں ڈوب گیا
  • کراچی کے کن علاقوں میں صبح سے 12 گھنٹوں کیلیے پانی کی فراہمی متاثر ہوگی
  • سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • حیدرآبادشہر کے بیشتر علاقے بس ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم