نائیجریا میں ایک اسکول سے 200 سے زائد طلبہ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق نائیجریا میں ایک کیتھولک اسکول سے بڑے پیمانے پر طلبہ کو اغوا کر لیا گیا، جس میں 227 طلبہ اور 12 اساتذہ شامل ہیں، واقعہ شمال مغربی نائیجریا میں جمعہ کو پیش آیا، جب مسلح افراد نے اسکول میں داخل ہو کر طلبہ اور اساتذہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ کچھ طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، تاہم بڑی تعداد مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئی۔

کرسچن ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اسکول کا دورہ بھی کیا اور بتایا کہ واقعے کی شدت 2024 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا ہے، اس سے قبل 2024 میں کدانا ریاست میں تقریباً 200 طلبہ اغوا ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بھی سینٹ میری اسکول سے طلبہ اور اساتذہ کے اغوا کی تصدیق کی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اغوا شدگان کی فوری بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشنز اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔ واقعہ نے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ یہ بچوں اور تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لیے سنگین خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پاک ،ہنگری ایم او یو تجدید، پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کے بہتر مواقع

برسلز (ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، اس دائرہ کار میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، دفاعی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کے شعبے شامل تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا اور فریقین نے بین الاقوامی فورمز پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے، اس فریم ورک کی تجدید سے پاکستانی طلبہ کے لیے ہنگری میں اسکالرشپ کے بہتر مواقع یقینی بنیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دیگر زیر التوا معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی غرض سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نائجیریا میں کیتھولک اسکول پر حملہ؛ 300 سے زائد طلبا اور 12 اساتذہ اغوا
  • نائجیریا: کیتھولک اسکول پر حملہ، 300 سے زائد طلبا اور 12 اساتذہ اغوا
  • نائیجیریا: مسلح افراد نےکیتھولک اسکول سے 200 سے زائد طلبہ کو اغوا کرلیا
  • بچوں کو مہنگی کتابیں ، کاپیاں اور یونیفارم بیچنے والے نجی سکولوں کی شامت آ گئی
  • نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا کرکے لے گئے
  • مہنگا یونیفارم اور اسٹیشنری، 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • پاک ،ہنگری ایم او یو تجدید، پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کے بہتر مواقع
  • موم بتیوں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال نے خوبصورت ٹیمپل کو راکھ کا ڈھیر بنادیا
  • بھارت: اساتذہ کے رویے سے تنگ طالبعلم کی خودکشی، اہم انکشافات