ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے۔ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں اور مزید 6.
وزیر نے بتایا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا کیے گئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق فراہم کیے جا چکے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب کے لیے 85.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور شہریوں کو جلد سہولیات کی فراہمی کے لیے کے فور، حب، اسٹارم واٹر ڈرین اور KWSSIP-II جیسے اہم منصوبوں کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہی ہے، واٹر، سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز کی 293 اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبوں کی بروقت فنڈ ریلیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں، اور شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں اور رابطہ نظام کی بہتری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
سینیئر وزیر نے بتایا کہ کورنگی کاز وے برج، انڈر پاسز اور لیاری ٹرانسفارمیشن منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، جبکہ 970 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی جاری ہے۔ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے لیے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور 25 ارب روپے کے رینیوایبل انرجی اقدامات پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا وژن خوشحالی، مساوات اور استحکام پر مبنی ہے اور صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے اور حکام کو صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مؤثر تشہیر کی ہدایات کردی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایات کی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی ، متعلقہ حکام کو ہدف کے مطابق کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
فلمی منصوبوں کی پیش رفت، ادارے کی مجموعی حکمت عملی اور قومی بیانیہ اجاگر کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مؤثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو فلم اور میڈیا کے ہر شعبے میں وہ مواد تیار کرنا چاہیے جو صوبے کی ثقافت، عوامی مفاد، حکومتی کارکردگی اور قومی بیانیے کو سادہ اور مؤثر انداز میں سامنے لائے، فلم اور میڈیا کے ذریعے صوبے کی ثقافت، تاریخ، سماجی مسائل اور عوامی خدمات کے شعبوں کو نمایاں طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نوجوان فلم سازوں اور میڈیا پروفیشنلز کو مواقع دینے کے لیے بھی مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ نئی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آئیں اور مثبت بیانیہ مضبوط ہو، ایسے جامع منصوبے تیار کئے جائیں جو بڑے ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو موثر انداز میں عوام تک پہنچائیں۔
اجلاس میں ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ یوسف کابورو، ڈائریکٹر ایڈمن منصور راجپوت، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ لطیف چانڈیو شریک تھے۔