صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بچوں کی پیدائش
پڑھیں:
صوابی، کوچ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی
ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کوچ میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں مسافر کوچ اور بس میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر کوچ بٹ خیلہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ جارہی تھی کہ اُسے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور بس میں ٹکر ہوئی۔ ریسکیو ترجمان لقمان خان نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور مسافر کوچ کا ڈرائیور شامل ہیں۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کوچ میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔